نئی دہلی : بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (CDS) جنرل انیل چوہان نے 'آپریشن سندور' میں بھارتی فوج کی بدترین ناکامی کا بالواسطہ اعتراف کر لیا ہے۔ نئی دہلی میں خطاب کے دوران ان کی لڑکھڑاتی آواز اور شکست خوردہ باڈی لینگویج نے بھارتی دفاعی نظام کی اندرونی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔
جنرل انیل چوہان نے آپریشن سندور میں ملنے والی ہزیمت کو چھپانے کے لیے مستقبل کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ "ہمیں پچھلے سندور کو بھول کر اب اگلے سندور کی تیاری کرنی چاہیے، کیونکہ آنے والے چیلنجز بالکل مختلف ہوں گے۔" ماہرین کا کہنا ہے کہ "ماضی کو بھولنے" کی یہ تلقین دراصل اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔
بھارتی چیف نے شکست کا تمام تر ذمہ دار پرانی ٹیکنالوجی کو ٹھہرایا اور جدید ٹیکنالوجی کو واحد نجات دہندہ قرار دیا۔ تاہم، دفاعی تجزیہ کاروں نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے درج ذیل نکات اٹھائے ہیں۔ شکست صرف ٹیکنالوجی کی نہیں بلکہ ناقص عسکری منصوبہ بندی اور کمانڈ کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔ بھارتی چیف کی باتوں سے اعتماد مفقود نظر آیا، جو کہ فرنٹ لائن پر موجود فوجیوں کے مورال کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔
محض ٹیکنالوجی کو ذمہ دار ٹھہرانا پیشہ ورانہ دیانتداری کے منافی اور حقیقت سے فرار ہے۔
بھارتی سپہ سالار کا اعترافِ ہزیمت: 'آپریشن سندور' کی شکست کا ملبہ ٹیکنالوجی پر ڈال دیا
02:12 PM, 21 Apr, 2026