دہشتگردی کے خلاف ایک اور کامیابی، خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی

09:37 PM, 21 Apr, 2025

راولپنڈی :خیبر پختونخوا ایک بار پھر سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کا مرکز بن گیا، جہاں شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کیے گئے الگ الگ آپریشنز میں 6 خوارج دہشتگرد ہلاک ہوئے، جن میں ایک اہم کمانڈر ذبیح اللّٰہ عرف زکران بھی شامل ہے۔

ذبیح اللّٰہ وہ دہشتگرد تھا جو نہ صرف ریاستی اداروں پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا بلکہ عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا۔ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر یہ کارروائیاں کیں اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر مؤثر طریقے سے خطرہ ختم کیا۔

حکام کے مطابق، آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس جاری ہے اور فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ یہ کارروائیاں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو کمزور کرنے کی اہم کڑی ثابت ہو رہی ہیں۔

مزیدخبریں