پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے حکومت متحرک، رانا ثنا اللہ کا شرجیل میمن سے دوبارہ رابطہ

07:16 PM, 21 Apr, 2025

اسلام آباد: ملک میں پانی کی تقسیم سے جڑے صوبائی اختلافات کے پیش نظر وفاقی حکومت نے متنازعہ نہروں کے معاملے پر متحرک کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے  شرجیل میمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیااور پانی کی تقسیم پر مشاورت کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ نہ تو کسی صوبے کا پانی چھینا جا رہا ہے اور نہ ہی کوئی غیر منصفانہ تقسیم ہو رہی ہے۔ "یہ ایک انتظامی و تکنیکی مسئلہ ہے، جس کا حل بھی انہی بنیادوں پر ممکن ہے"، ان کا کہنا تھا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ رابطہ اس بات کی علامت ہے کہ وفاق اب اس حساس معاملے میں مداخلت کرکے بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ آئندہ دنوں میں مزید مشاورتی اجلاسوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں