جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا نیا اتحاد، 27 اپریل کو فلسطین کے حق میں جلسہ  ہوگا

06:18 PM, 21 Apr, 2025

لاہور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے 27 اپریل کو لاہور کے مینار پاکستان پر فلسطین کے حق میں ایک بڑے جلسے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس جلسے کے لیے "اتحاد امت" کے نام سے ایک نیا پلیٹ فارم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فلسطین کے مسئلے پر عوام میں آگاہی پھیلائی جا سکے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ پوری مسلم دنیا کے لیے اہم ہے، اور اس پر مسلمانوں کا ایک واضح موقف ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 اپریل کو ہونے والا جلسہ فلسطین کے لیے حمایت کا پیغام دے گا اور ملک بھر میں فلسطین کے حق میں آواز اٹھائی جائے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم پر اپنا موقف واضح کر دیا ہے اور اس کا مقصد عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے اصولوں پر قائم رہ کر مختلف مسائل پر جدوجہد کرے گی اور فلسطین کے مسئلے پر بھی ہمیشہ آواز اٹھاتی رہے گی۔

مزیدخبریں