مولانا فضل الرحمٰن کی حافظ نعیم سے ملاقات، غزہ اور ملکی حالات پر بات چیت

04:27 PM, 21 Apr, 2025

لاہور: مولانا فضل الرحمٰن آج جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ پہنچے، جہاں ان کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سیاسی حالات، مہنگائی، آئندہ الیکشن اور غزہ کی صورتحال پر بات کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں سیاسی استحکام وقت کی ضرورت ہے، اور تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر فیصلے کرنے چاہئیں۔

مولانا اور حافظ نعیم نے حال ہی میں ہونے والے غزہ مارچز کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہر سطح پر کیا جانا چاہیے۔

ملاقات کے بعد دونوں رہنما میڈیا سے مخاطب ہوئے، جہاں انہوں نے سیاسی جماعتوں کو مل کر ملک کے لیے کام کرنے کی دعوت دی۔ حافظ نعیم نے کہا کہ اختلافات سے ہٹ کر صرف قومی مفاد کو سامنے رکھا جائے تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔

مزیدخبریں