طلبا کادماغ  "فنکاری" کی طرف نکل گیا،امتحانی کاپیوں میں دلچسپ اور مزاحیہ درخواستیں لکھ ڈالیں

03:47 PM, 21 Apr, 2025

کرناٹک: امتحانات میں کچھ طلبہ کا دماغ پڑھائی سے ہٹ گیااور "فنکاری" کی طرف نکل گیا! کرناٹک کے ایک اسکول میں دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران طلبہ نے جوابات کے بجائے امتحانی کاپیوں میں دلچسپ اور مزاحیہ درخواستیں لکھ ڈالیں۔

کسی نے لکھا: ’’سر! یہ 500 روپے سے چائے پی لیں، مجھے پاس کر دیں‘‘، تو کسی نے دل چھو لینے والی بات لکھی: ’’میری محبت آپ کے ہاتھ میں ہے!‘‘

کچھ طلبہ نے تو فیل ہونے پر گھریلو مشکلات کی تفصیل بھی درج کر دی، جبکہ چند نے وعدہ کیا کہ اگر پاس کر دیا گیا تو مزید رقم بھی حاضر ہے۔

یہ انوکھے کارنامے جب اساتذہ کے علم میں آئے تو امتحانی عملہ حیران رہ گیا، اور اب یہ مزاحیہ اپیلیں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ صارفین نے اسے ہنسی کا سامان بھی بنایا اور نظامِ تعلیم کی حالتِ زار پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

مزیدخبریں