پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025: تنخواہ دار ملازمین پر ٹیکس شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری

03:05 PM, 21 Apr, 2025

لاہور: حکومت پنجاب تنخواہ دار ملازمین کے ٹیکس کٹوتی کے نظام میں تبدیلیاں لانے کے لیے تیار ہے۔ پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025، جو آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، کے مطابق ہر ادارے کے اکاؤنٹس افسران کو ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس کٹوتی کرکے خزانے میں جمع کرانے کا پابند بنایا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اگر افسران نے غفلت برتی تو وہ خود اس رقم کی ادائیگی کے ذمہ دار ہوں گے۔ اس بل کے ذریعے حکومت کو ٹیکس چوری روکنے اور وصولی کے عمل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

بل کی حتمی منظوری کے بعد پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترامیم کی جائیں گی تاکہ ٹیکس وصولی کا عمل مزید مؤثر ہو سکے۔

مزیدخبریں