پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

01:44 PM, 21 Apr, 2025

ویٹیکن سٹی : کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا اور ویٹیکن سٹی کے حکمران پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ویٹیکن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پوپ فرانسس نے آج صبح اپنی آخری سانس لی۔

پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی سربراہ تھے، جنہوں نے پوپ بینڈکٹ کے 2013 میں مستعفی ہونے کے بعد یہ منصب سنبھالا تھا۔ ان کی قیادت نے نہ صرف کیتھولک کمیونٹی کو بلکہ دنیا بھر میں مذہبی اور سماجی انصاف کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا۔

پوپ فرانسس گزشتہ کئی ماہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، اور حال ہی میں ان کو ڈبل نمونیا بھی ہو گیا تھا، جس کے باعث وہ کئی دنوں تک ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ حالیہ دنوں میں انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا، اور ایسٹر کے موقع پر انہوں نے عوام سے ملاقاتیں بھی کی تھیں، تاہم اپنی صحت کی خرابی کے باعث وہ اس سال ایسٹر پر رسمی خطاب نہیں کر سکے تھے۔

مزیدخبریں