ارسا نے صوبہ پنجاب اور سندھ کے لیے پانی کی فراہمی بڑھا دی

12:57 PM, 21 Apr, 2025

اسلام آباد : ملک میں حالیہ بارشوں کے بعد دریاؤں میں پانی کی سطح میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے، جس کے بعد ارسا (انڈس ریور سسٹم اتھارٹی) نے پنجاب اور سندھ کے لیے پانی کی فراہمی میں اضافہ کر دیا ہے۔

 ترجمان ارسا  کا کہنا ہے کہ پنجاب کو اب 64 ہزار 800 کیوسک پانی دیا جا رہا ہے، جو پہلے سے 23 ہزار 800 کیوسک زیادہ ہے۔ اسی طرح سندھ کو بھی 10 ہزار کیوسک کا اضافہ ملا ہے، اور اب اسے 45 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

بلوچستان کو اس وقت 500 کیوسک جبکہ خیبر پختونخوا کو 1900 کیوسک پانی مل رہا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ خریف کے سیزن میں پانی کی قلت کا جو اندازہ پہلے 43 فیصد تھا، وہ اب کم ہو کر 27 فیصد رہ گیا ہے۔ یعنی بارشوں کی بدولت صورتحال پہلے سے کافی بہتر ہو گئی ہے۔ یہ بہتری خاص طور پر کسانوں کے لیے خوشخبری ہے، کیونکہ پانی کی فراہمی بڑھنے سے خریف کی فصلیں بہتر ہونے کی امید ہے۔

مزیدخبریں