کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی۔ مارکیٹ کا 100 انڈیکس 840 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 18 ہزار 156 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ ہفتے انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 316 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ادھر کرنسی مارکیٹ سے بھی اچھی خبر آئی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 60 پیسے پر آ گیا ہے۔