سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے

12:01 PM, 21 Apr, 2025

کراچی  : پاکستان کے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سرمد جلال عثمانی کا انتقال ہوگیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے مطابق، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر مسجد حمزہ، ڈیفس فیز 8 میں ادا کی جائے گی۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی کی وفات عدلیہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مزیدخبریں