جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

10:41 AM, 21 Apr, 2025

اسلام آباد — سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی جہاں جسٹس منیب اختر نے اُن سے حلف لیا۔ تقریب میں دیگر ججز، اٹارنی جنرل، قانونی افسران اور کئی وکلاء شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی بیرونِ ملک موجود ہیں، اور ان کی واپسی تک جسٹس منصور علی شاہ بطور قائم مقام چیف جسٹس اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

مزیدخبریں