غزہ : حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی ٹینکوں پر حملے کی ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار سرنگوں سے نکل کر اور تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں چھپ کر اسرائیلی ٹینکوں پر حملے کر رہے ہیں۔ یہ مناظر نہ صرف مزاحمت کا جذبہ دکھاتے ہیں بلکہ یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ غزہ کے عوام ابھی ہارے نہیں، وہ آج بھی ظلم کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ 18 مارچ کو اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر بمباری شروع کی، جس کے بعد زمینی کارروائیاں بھی شروع کر دی گئیں۔ اس کے جواب میں فلسطینی مزاحمت نے بھی اپنی کارروائیاں تیز کر دیں۔
القسام بریگیڈز نے کل غزہ کے شمالی علاقے بیت حانون میں ایک کارروائی میں اسرائیلی فوجیوں کے گروپ کو نشانہ بنایا، جس میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا اور پانچ زخمی ہوئے۔