غزہ میں اسرائیلی بمباری میں مزید 30 فلسطینی شہید

09:49 AM, 21 Apr, 2025

غزہ : غزہ میں ظلم کی نئی داستان رقم ہو گئی۔ اسرائیلی حملے ایک بار پھر شدت اختیار کر گئے، جس میں مختلف علاقوں جیسے خان یونس، رفاح، شمالی غزہ اور المواسی کو نشانہ بنایا گیا۔ تازہ بمباری میں 30 سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ درجنوں شدید زخمی ہیں۔

انسانیت کو شرمندہ کر دینے والا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فورسز نے میڈیکل ٹیموں اور امدادی کارکنوں پر براہِ راست حملہ کیا۔ حملے میں 15 طبی رضاکار شہید اور کئی ایمبولینس گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

جنگ شروع ہونے سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 51 ہزار سے بڑھ چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔ ہسپتالوں میں جگہ نہیں، دوائیاں ختم، اور ڈاکٹر بھی مسلسل تھکن اور خوف کا شکار ہیں۔

مزیدخبریں