پاکستان میں فی تولہ سونا 1,700 روپے مہنگا ہو کر نئی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے مقرر

06:22 PM, 20 Sep, 2025

 کراچی :ملک بھر کی سونے کی مارکیٹوں میں آج قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سرمایہ کاروں اور خریداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 1,700 روپے مہنگا ہو کر نئی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے پر جا پہنچی ہے۔

اسی طرح، دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,458 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی دس گرام سونا 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے میں دستیاب ہے۔

مزیدخبریں