پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ، نئے اعداد و شمار جاری

05:16 PM, 20 Sep, 2025

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تازہ ترین تعداد جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کل ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار 984 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبوں کی تفصیل کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 7 کروڑ 68 لاکھ 12 ہزار 589 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، سندھ میں 2 کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار 201، خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 23 لاکھ 321، بلوچستان میں 56 لاکھ 38 ہزار 84 اور اسلام آباد میں 12 لاکھ 11 ہزار 879 ووٹرز شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار ملکی انتخابات کی تیاریوں کے تناظر میں مرتب کیے گئے ہیں تاکہ شفاف اور منصفانہ انتخاب یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں