مصطفیٰ کمال کا اہم قدم، بیٹی کو ویکسین لگا کر افواہوں کو چیلنج کر دیا

03:40 PM, 20 Sep, 2025

کراچی: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا کر ویکسینیشن مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ 191واں ملک ہے جہاں یہ ویکسین استعمال کی جا رہی ہے، اور کئی اسلامی ممالک میں پہلے ہی اسے اپنایا جا چکا ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو اس لیے سامنے لائے تاکہ لوگوں کے خدشات دور کیے جا سکیں۔"یہ میری اکلوتی بیٹی ہے، اور میں چاہتا ہوں کہ ہر بیٹی اس ویکسین سے محفوظ ہو.

مصطفیٰ کمال نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے صحت کے موجودہ نظام میں علاج کے بجائے بچاؤ پر توجہ دینا زیادہ مؤثر ہے۔

مزیدخبریں