ماہرہ خان اور ماورا حسین نے ’اچھا جی‘ ٹرینڈ میں رنگ جما دیا، سمرا شہزادی کو زبردست خراجِ تحسین

02:58 PM, 20 Sep, 2025

لاہور: پاکستانی شوبز کی مقبول اداکارائیں ماہرہ خان اور ماورا حسین بھی حالیہ وائرل ٹرینڈ ’اچھا جی‘ کا حصہ بن گئیں، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ اس دلچسپ ٹرینڈ کا آغاز کراچی کی باصلاحیت نوجوان انفلوئنسر سمرا شہزادی نے کیا تھا، جنہوں نے اپنی سادگی اور دل موہ لینے والے انداز سے لاکھوں دل جیت لیے۔

ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سمرا شہزادی کا مشہور جملہ "اچھا جی ایسا ہے کیا؟" دہراتے ہوئے نہ صرف انہیں ٹیگ کیا بلکہ محبت بھرے الفاظ میں لکھا"سیم ٹو سیم ماہرہ خان، اچھا جی ایسا ہے کیا؟ آئی لو یو، تم ایک چھوٹا سا اسٹار ہو!"

دوسری جانب، ماورا حسین نے بھی سمرا کے انداز کی نقل کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جسے مداحوں نے خوب سراہا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لائکس اور کمنٹس حاصل کر لیے۔

سمرا شہزادی، جو ماضی میں ایک گارمنٹس فیکٹری میں مشین آپریٹر کے طور پر کام کرتی تھیں، آج ایک معروف سوشل میڈیا شخصیت بن چکی ہیں۔ ماہرہ خان کی جانب سے دی گئی خراجِ تحسین پر انہوں نے نہایت عاجزی سے جواب دیتے ہوئے لکھا:
"آئی لو یو ٹو، جزاک اللہ!"

ایک حالیہ انٹرویو میں سمرا نے انکشاف کیا کہ وہ بچپن سے اداکاری کا خواب دیکھتی آئی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ اپنے خاندان کے لیے کچھ بڑا کر سکیں۔ ان کا مخصوص انداز، بالخصوص جملہ "اچھا جی"، سوشل میڈیا صارفین کی زبان پر چھا چکا ہے۔

مزیدخبریں