افغانستان میں فتنہ الہندوستان کا اہم کمانڈر ہلاک، متعدد حملوں میں ملوث تھا

02:42 PM, 20 Sep, 2025

راولپنڈی :افغانستان میں سرگرم بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتنہ الہندوستان کا اہم دہشتگرد گل رحمان عرف استاد پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق، گل رحمان عرف استاد مرید جعفر ایکسپریس حملے سمیت کئی دہشتگرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گل رحمان فتنہ الہندوستان کی مجید بریگیڈ کا تربیتی سربراہ اور آپریشنل کمانڈر تھا، جو سیکیورٹی فورسز، غیر ملکی باشندوں، خاص طور پر چینی شہریوں اور اہم تنصیبات پر حملوں میں براہ راست ملوث رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی ہلاکت افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگرد سرگرمیوں کی موجودگی کا ایک اور واضح ثبوت ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ فتنہ الہندوستان کی مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دے چکا ہے، جبکہ پاکستان اور چین کی جانب سے اقوام متحدہ سے اس گروہ کو باضابطہ دہشتگرد فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ جاری ہے۔

گل رحمان کی ہلاکت کو پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیز ایک بڑی کامیابی قرار دے رہی ہیں، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اسے کس نے اور کس مقام پر نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں