ایف بی آر کی کارروائی، سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا

12:55 PM, 20 Sep, 2025

اسلام آباد :فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر شاہانہ طرز زندگی دکھانے والے ایک لاکھ سے زائد امیر افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے۔
ایف بی آر کی سوشل میڈیا مانیٹرنگ ٹیم کا کہنا ہے کہ بڑے بنگلے، مہنگی گاڑیاں اور قیمتی زیورات کی نمائش کرنے والے افراد ٹیکس ذرائع آمدن واضح کریں گے۔
ادارہ ان افراد کو نظر انداز نہیں کرے گا اور ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرے گا۔یہ اقدام ملک میں ٹیکس چوری روکنے اور شفافیت بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

مزیدخبریں