اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مرکزی ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
عدالت کی سماعت جج افضل مجوکا کی زیر صدارت ہوئی، جس میں ملزم نے اپنی صحتِ جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے تاریخ مقرر کرتے ہوئے استغاثہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ گواہان پیش کرے۔
واضح رہے کہ ثنا یوسف کو گزشتہ ماہ قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے عمر حیات کو گرفتار کیا تھا اور اسے مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا۔