وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن ادارے کے وفد کی ملاقات، بچوں کے کینسر کے علاج میں تعاون پر اتفاق

11:10 AM, 20 Sep, 2025

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے وفد نے ملاقات کی، جس میں بچوں کے کینسر کے علاج سے متعلق تعاون بڑھانے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفد کے سربراہ ڈاکٹر سٹیفن مائیکل نے کینسر کے مریض بچوں کے لیے حکومت پنجاب کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ جرمن ادارے مستقبل میں علاج، تربیت اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بچوں کی صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور بین الاقوامی تعاون سے علاج کی معیاری سہولیات مزید بہتر بنائی جائیں گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں مستقبل میں مشترکہ اقدامات اور منصوبہ بندی پر بھی بات چیت کی گئی۔

مزیدخبریں