ملک میں موسم کی تبدیلی: مون سون رخصت، گرمی کی واپسی

11:05 AM, 20 Sep, 2025

اسلام آباد:ملک بھر میں موسم کی صورتِ حال میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے، کیونکہ مون سون کا سلسلہ بیشتر علاقوں سے ختم ہو چکا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں کسی نئے موسمی سسٹم کی آمد کے امکانات کم ہیں، جس کے باعث موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب اور سندھ کے وہ علاقے جو حالیہ سیلاب سے متاثر ہوئے، وہاں آئندہ دنوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال امدادی سرگرمیوں میں کسی حد تک سہولت پیدا کر سکتی ہے، تاہم درجۂ حرارت میں اضافے کے باعث صحت کے مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔

بالائی علاقوں میں رات کے وقت موسم خوشگوار اور درجۂ حرارت معتدل رہے گا، مگر دن کے وقت ملک کے میدانی علاقے بدستور گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

مزیدخبریں