کرتارپور: بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تقریبات کا آغاز

09:12 AM, 20 Sep, 2025

کرتارپور میں بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات شروع ہوگئی ہیں جو 22 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

گیانی گوبند سنگھ کے مطابق سیلاب کے بعد گردوارہ کی صفائی اور بحالی مکمل کرلی گئی ہے اور اسے زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ دنیا بھر سے سکھ یاتری شریک ہیں تاہم بھارت نے اپنے یاتریوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی۔ مرکزی تقریب 22 ستمبر کو منعقد ہوگی۔

مزیدخبریں