نیویارک :عالمی نشریاتی ادارہ سی این این نے پاکستان کی عسکری اور سفارتی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات نے ملک کا عالمی وقار بلند کر دیا ہے اور خطے میں پاکستان کی اہمیت کو مزید مستحکم کیا ہے۔
تجزیاتی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کو عالمی تنہائی میں دھکیلنے کی کوششیں، خاص طور پر پہلگام واقعے کی آڑ میں، ناکام ہو گئی ہیں۔ پاکستان کی حکومتی اور عسکری سفارتکاری نے عالمی برادری میں پاکستان کی ساکھ کو مضبوط کیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاک امریکہ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور دونوں ممالک کے مابین سٹریٹجک تعاون بڑھ رہا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی خارجہ پالیسی میں نمایاں تبدیلی کی، جہاں پہلے بھارت کے قریب سمجھے جاتے تھے، اب وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو اہمیت دے رہے ہیں۔
ٹرمپ نے مصر کانفرنس کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کو "اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل" قرار دیا، جو پاکستان کی عسکری قیادت کو عالمی سطح پر ملنے والی پذیرائی کی علامت ہے۔