پنجاب حکومت نے 15 اضلاع میں متاثرین کو فلڈکارڈ فراہم کرنے کے لیے 100 ارب روپے مختص کر دیے

02:52 PM, 20 Oct, 2025

اوکاڑہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوکاڑہ میں سیلاب متاثرین میں فلڈکارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اپنے بجٹ سے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں اور اس میں ہر ایک روپے کو متاثرہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کسی سے مالی امداد کے لیے ہاتھ نہیں مانگا اور اپنے وسائل سے متاثرین کی مدد کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب آتا ہے تو کئی حکومتیں سالوں تک امداد کے لیے منت سماجت کرتی ہیں، لیکن پنجاب نے فوری اقدامات کیے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سیلاب میں جان بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ فصلوں کے نقصان پر فی ایکڑ 20 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔ متاثرین کو 50 ہزار روپے نقد فراہم کیے جائیں گے اور باقی رقم اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے حاصل کی جا سکے گی۔

مزیدخبریں