سنیارٹی کی خلاف ورزی سے ادارے تباہ ہو رہے ہیں، کسی کو رشتہ دار، کسی کو پسندیدہ بندہ اوپر لانا ہے: جسٹس محسن کیانی

12:50 PM, 20 Oct, 2025

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی میں سنیارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کی تباہی کی بڑی وجہ سنیارٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

جسٹس کیانی نے کہا کہ "سارے اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی، وہاں مسائل پیدا ہوئے۔ کسی کو اپنا بندہ پسند ہے تو کسی کو رشتہ دار کو اوپر لانا ہے۔"

انہوں نے مزید ریمارکس میں کہا کہ "ڈیپارٹمنٹ کا کام ہے اپنی غلطیوں کو درست کرنا، غلطی کی سزا نہیں، بدنیتی کی سزا ہوتی ہے۔"

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر افسران کی ترقی و تقرری میں سنیارٹی کا اصول پامال کیا جائے تو اس کا خمیازہ پورے ادارے کو بھگتنا پڑتا ہے۔

کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔

مزیدخبریں