لاہور:پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ناروے کے سویری ڈائسن کا 1 منٹ میں کیے گئے پش اپس کا ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ عرفان نے 1 منٹ میں 42 پش اپس کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، جو سویری ڈائسن کے 38 فنگر ٹیپ پش اپس سے زیادہ ہے۔
عرفان محسود نے اب تک 70 عالمی ریکارڈز اپنے نام کر رکھے ہیں اور مختلف ممالک میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ انہیں 2023 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
عرفان کا کہنا ہے کہ 9 سالوں میں انہوں نے 150 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنائے ہیں، جن میں ان کے شاگرد بھی شامل ہیں، جنہوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔