بنوں: عسکریت پسندوں نے بکاخیل پولیس سٹیشن پر حملہ کیا لیکن پولیس کی بروقت کارروائی سے وہ حملہ ناکام ہو گیا اور حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔
اسی دوران، تھانہ ککی کے علاقے طور ککی میں سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد پھٹ گیا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نے علاقہ میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ حکام نے عوام سے بھی خبردار کیا ہے کہ کسی مشکوک چیز کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔