پاکستان اور افغانستان کا فوری جنگ بندی پر اتفاق، قطر اور ترکیہ کا خیرمقدم

08:54 AM, 20 Oct, 2025

دوحہ: قطر کے دارالحکومت میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات میں دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کی، جبکہ افغان وفد کی سربراہی طالبان حکومت کے وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے کی۔

مذاکرات میں سرحدی کشیدگی، سیکیورٹی تعاون اور اعتماد کی بحالی پر بھی گفتگو ہوئی۔ قطر اور ترکیہ نے سیز فائر معاہدے کو خطے میں امن کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے آئندہ مذاکرات جاری رکھنے اور مشترکہ مسائل کو سفارتی سطح پر حل کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

مزیدخبریں