زمبابوے نے سری لنکا کو سہ ملکی ٹی 20 میں 67 رنز سے ہرادیا

09:51 PM, 20 Nov, 2025

راولپنڈی:سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دی۔ زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے، جس میں برائن بینیٹ 49 اور سکندر رضا 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سری لنکا کی ٹیم 163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 95 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جبکہ کپتان داسن شاناکا 34 رنز بنا کر ٹیم کے بہترین بلے باز رہے۔ زمبابوے کی بولنگ میں بریڈ ایونز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ زمبابوے کی سیریز میں پاکستان کے خلاف پہلے میچ میں شکست کے بعد پہلی فتح ہے۔

مزیدخبریں