نیول ہیڈکوارٹرز میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کا الوداعی دورہ، ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

07:49 PM, 20 Nov, 2025

اسلام آباد:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا، جہاں انہیں آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ جنرل ساحر شمشاد نے پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جنگی تیاریوں کو سراہتے ہوئے بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کے عزم کی تعریف کی۔

ایڈمرل نوید اشرف نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور تینوں مسلح افواج میں تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔

مزیدخبریں