پاکستان سٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین مارکیٹ میں شامل، عسکری قیادت نے استحکام میں کردار ادا کیا: بلومبرگ

06:36 PM, 20 Nov, 2025

کراچی :امریکی جریدے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ نے رواں سال شاندار تیزی دکھائی اور ایشیا کی بہترین کارکردگی کرنے والی مارکیٹوں میں شامل ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس میں 40 فیصد اضافہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور ملکی قیادت کے ویژن کا مظہر ہے۔ چھوٹے سرمایہ کاروں نے بھی اس تیزی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بلومبرگ نے واضح کیا کہ پاکستان میں حکومتی استحکام، شفافیت اور مالیاتی نظم و ضبط نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا، اور عسکری قیادت نے امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہتری اور سٹاک مارکیٹ کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ستمبر میں 36 ہزار نئے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھولے گئے اور اکتوبر میں روزانہ ٹریڈنگ کا حجم 200 ملین ڈالر تک پہنچ گیا، جو 2017 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ بلومبرگ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کی یہ تیزی ریٹیل سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کے باعث آگے بڑھ رہی ہے، اور پاکستان میں ڈیفالٹ کا خطرہ کم ہونے کے بعد نئی حکومت آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ کر سکتی ہے۔

مزیدخبریں