اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ پچھلے پانچ سال میں ناقص سروس پر 6 کروڑ 89 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 39 شوکاز نوٹس اور 17 وارننگ لیٹرز بھی جاری کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں نیٹ ورک دستیابی اور موبائل سروس میں مسائل موجود ہیں، خاص طور پر خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں معیار خطرناک حد تک کم ہے۔
پی ٹی اے نے کہا کہ شکایات کے حل اور نیٹ ورک کی بہتری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور اسٹیک ہولڈرز کو کمزور سروس والے مقامات کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔