سہیل آفریدی کے دھمکی آمیز بیان پر الیکشن کمیشن نے ہری پور میں ضمنی انتخاب کے لیے پاک فوج طلب کر لی

03:23 PM, 20 Nov, 2025

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی خالی نشست این اے-18 ہری پور میں ضمنی انتخاب کے لیے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کو طلب کر دیا ہے۔ سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو خطوط بھی جاری کیے گئے تاکہ انتخابات کے دوران فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔

کمیشن کے بیان کے مطابق، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے جلسے کے دوران ضلعی انتظامیہ، پولیس اور انتخابی عملے کو دھمکایا اور عوام کو اکسانے کی کوشش کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ساتھ ایک مفرور مجرم بھی موجود تھا، جس کی اہلیہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو کے رویے کی وجہ سے این اے-18 میں پرامن انتخاب کا انعقاد مشکل ہو گیا، اور الیکشن عملے اور ووٹروں کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہوا۔

کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر کو فوری طور پر چیف سیکرٹری اور آئی جی سے ملاقات کر کے حفاظتی اقدامات مکمل کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں