دانش سکولوں کے ذریعے آزادکشمیر کے بچوں کو بہترین تعلیم فراہم کریں گے، پاکستان نے بھارت کو زبردست جواب دیا:وزیراعظم شہباز شریف

03:07 PM, 20 Nov, 2025

باغ/اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے باغ میں دانش سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مئی میں بھارت کو بھرپور جواب دیا، جس میں مسلح افواج نے بھارت کو جنگ میں زناٹے دار تھپڑ رسید کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی پر امریکی کانگریس نے پاکستان کی کارکردگی پر مہر لگائی اور امریکی صدر نے بھارتی طیارے گرانے کے حوالے سے بار بار ذکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ سب اللہ کے فضل اور فیلڈ مارشل کی شاندار قیادت کی بدولت ممکن ہوا، جنہوں نے بغیر خوف مشاورت کے اہم فیصلے کیے۔

شہباز شریف نے اعلان کیا کہ آزادکشمیر میں دانش سکولوں کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا تاکہ بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم دی جا سکے اور علاقے کے تعلیمی معیار کو بلند کیا جا سکے۔انہوں نے زور دیا کہ تعلیم اور قومی قیادت کی مضبوطی ہی ملک کی ترقی اور تحفظ کی ضمانت ہے۔

مزیدخبریں