ماضی کی ادھوری جنگ کو ہم سب مل کر جیتیں گے، آئندہ نسلوں کے لیے پرامن پاکستان بنائیں گے:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

03:03 PM, 20 Nov, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور بدامنی کے ناسور سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے لیے ہمیں بہترین اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ وہ ایک پرامن اور مستحکم ملک میں پرورش پائیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کو ایک جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ بنانے کا کہا گیا، لیکن یہ جنگ ادھوری چھوڑ دی گئی۔ انہوں نے زور دیا کہ اب یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اس ادھوری جنگ کو مکمل طور پر جیتیں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم کی استحکام، قانون کی بالادستی اور اجتماعی عزم ہی ملک کی ترقی کی ضمانت ہے۔

مزیدخبریں