کراچی :پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے چوتھے دن کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں اچھا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ہنڈرڈ انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 63 ہزار 817 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
اس سے پہلے، گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1291 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 62 ہزار 226 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔