جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے حملوں میں مزید فلسطینی شہید

01:30 PM, 20 Nov, 2025

غزہ : جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے غزہ کے جنوبی علاقوں، رفاہ اور خان یونس میں فضائی حملے کر کے ایک فلسطینی کو شہید اور کئی کو زخمی کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ، 10 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 279 فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں، اور 393 بار معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 652 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔

پلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف ورزی سے معاہدے کی حیثیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، یونیسیف نے رپورٹ کیا ہے کہ غزہ میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 70 ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں، اور غزہ میں بچوں اور خاندانوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ بیت اُمر میں اسرائیلی فورسز نے 200 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا، جس سے علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

مزیدخبریں