روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، 26 افراد ہلاک، 73 زخمی

02:39 PM, 20 Nov, 2025

ماسکو: روس کی جانب سے یوکرین کے مختلف شہروں پر تازہ ترین میزائل اور ڈرون حملوں میں 26 افراد کی ہلاکت اور 73 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ روس نے یوکرین کے شہر ٹیرنوپل سمیت 6 مختلف مقامات پر 7 میزائل اور 34 ڈرون حملے کیے، جس میں رہائشی اور صنعتی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ان حملوں کے نتیجے میں شدید تباہی دیکھنے کو ملی، کئی علاقوں میں آگ لگ گئی اور بجلی کے نظام کو بھی نقصان پہنچا۔ یوکرین کے حکام کے مطابق، حملوں نے 153 علاقوں کو متاثر کیا، جس میں بجلی کی تنصیبات بھی شامل ہیں۔ گزشتہ روز سے روس نے یوکرین کے مختلف حصوں پر شدید حملے کیے، جس میں 19 افراد ہلاک اور 66 زخمی ہوئے۔

یوکرین کے مختلف شہر، خاص طور پر خارکیف، میں ڈرون حملوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، اور شہریوں کی زندگی مزید مشکل ہو گئی ہے۔ یوکرینی حکام نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے، کیونکہ حملوں نے نہ صرف انسانی جانوں کو نقصان پہنچایا بلکہ ملک کے بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

مزیدخبریں