جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 2 دسمبر کو سپریم کورٹ میں ہوگا

11:23 AM, 20 Nov, 2025

اسلام آباد : چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 2 دسمبر کو سپریم کورٹ میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں سپریم کورٹ کے لیے مستقل جج کی تعیناتی اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے لیے ناموں کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس کے دوران مختلف اہم عدالتی تقرریوں پر غور کیا جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس تین مختلف اوقات میں ہوں گے:

پہلا اجلاس 1:30 بجے دوپہر
دوسرا اجلاس 2:00 بجے دوپہر
تیسرا اجلاس 2:30 بجے دوپہر
یہ اجلاس عدلیہ کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلوں کے لیے بلائے گئے ہیں اور ان میں اعلیٰ عدلیہ کے مختلف ججز کی تعیناتی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

مزیدخبریں