ایران امریکہ جنگ بندی؛ وزیرِ داخلہ محسن نقوی اہم مشن پر تہران روانہ، ایک ہفتے میں دوسرا ہنگامی دورہ

03:29 PM, 20 May, 2026

تہران / اسلام آباد:ایران اور امریکہ کے مابین مستقل جنگ بندی کرانے اور خطے میں جاری کشیدگی کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر تہران پہنچ گئے ہیں۔
    امریکہ ایران مذاکرات: ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی اس دورے میں امریکہ اور ایران کے مابین بالواسطہ مذاکرات کی بحالی اور کشیدگی کم کرنے سے متعلق ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔    اعلیٰ سطح کے رابطے: محسن نقوی کا ایک ہفتے کے دوران ایران کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے بھی ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور دیگر اعلیٰ حکام سے تفصیلی مشاورت کی تھی۔
دونوں ممالک کے مابین برف پگھلانے اور جنگ کے خطرات کو ٹالنے کے لیے وفاقی وزیرِ داخلہ کا یہ مجموعی طور پر تیسرا دورہ ہے۔سفارتی حلقے محسن نقوی کے ان پے در پے دوروں کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں، جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ کو کسی بڑی جنگ سے بچانا ہے۔

مزیدخبریں