باکو:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورۂ آذربائیجان کے دوران پنجاب کے لیے نئی اقتصادی راہیں کھل گئی ہیں۔ باکو میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور آذربائیجان کے وزیرِ اقتصادی امور کے درمیان ہونے والی تفصیلی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون کو تیز کرنے کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
کامیاب معاشی سفارت کاری: وزیرِ اعلیٰ مریم نواز اور آذربائیجان کے وزیرِ اقتصادی امور کے مابین ہونے والی گفتگو میں اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور ادارہ جاتی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں حکومتوں نے باہمی سرمایہ کاری کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فوری طور پر ایک "مشترکہ ورکنگ گروپ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو اس مشترکہ ورکنگ گروپ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جو دونوں خطوں کے مابین معاشی منصوبوں کی نگرانی کریں گی۔
اس پیش رفت کے بعد پنجاب میں زراعت، صنعت اور دیگر شعبوں میں آذربائیجان کی جانب سے براہِ راست سرمایہ کاری کی نئی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔
باکو میں مریم نواز کی کامیاب سفارت کاری؛ پنجاب اور آذربائیجان کے مابین 'مشترکہ ورکنگ گروپ' قائم کرنے کا فیصلہ
11:57 AM, 20 May, 2026