پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن کے نئے قواعد نافذ، تاخیر پر کورٹ ڈگری کی شرط ختم

09:57 PM, 20 May, 2025

لاہور:  پنجاب میں پیدائش اور وفات کے اندراج کے نظام کو مزید بہتر اور سہل بنانے کے لیے نئی قانون سازی مکمل کر لی گئی ہے۔ محکمہ بلدیات نے اس ضمن میں نئے برتھ اینڈ ڈیتھ رولز 2024 جاری کر دیے ہیں، جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن پنجاب گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔

نئے قواعد کے تحت اندراج کا طریقہ کار سادہ کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کم سے کم وقت میں اور بغیر پیچیدہ مراحل کے رجسٹریشن کی سہولت میسر آ سکے۔


ایک سال سے کم عمر بچوں کی پیدائش کا اندراج یونین کونسل کے سیکریٹری کے ذریعے کیا جا سکے گا۔
سات سال تک کی عمر کے بچوں کا اندراج اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے اختیار میں ہوگا۔
جبکہ سات سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کی منظوری ڈپٹی ڈائریکٹر دے گا۔

لیٹ رجسٹریشن کے لیے اب عدالتی حکم (کورٹ ڈگری) کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
اگر رجسٹریشن 7 سال سے زائد تاخیر سے کی جائے تو اخباری اشتہار دینا ضروری ہوگا۔
ایسے کیسز میں رجسٹریشن فیس بھی لاگو ہو گی۔

نئے ضوابط کے مطابق، پیدائش کے بعد سات سال کی مدت تک رجسٹریشن بلا معاوضہ ہو گی، جس سے عوام کو مالی سہولت بھی میسر آئے گی۔

مزیدخبریں