بنگلا دیش کرکٹ ٹیم پاکستان آنے پر تیار، تین میچوں کی سیریز طے

03:07 PM, 20 May, 2025

لاہور : پاکستان اور بنگلا دیش کے کرکٹ بورڈز کے درمیان دبئی میں ہونے والی ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز پر اتفاق ہو گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین و صدر کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بنگلا دیش کی ٹیم پاکستان آ کر تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

یہ تمام میچز لاہور میں ہوں گے۔ محسن نقوی نے بنگلا دیشی بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیریز کھیلنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ یاد رہے کہ ابتدائی طور پر دونوں ممالک کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پلان تھا، جو 25 مئی سے 3 جون تک شیڈول تھی، بعد میں پی سی بی نے سیریز 27 مئی سے 5 جون تک کرنے کی تجویز دی، جس پر اب تین میچز پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں