وفاقی حکومت نے 28 مئی کو یوم تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا

02:55 PM, 20 May, 2025

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اس سے پہلے سندھ حکومت نے بھی یوم تکبیر کے حوالے سے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ سندھ حکومت کے مطابق اس دن صوبے کے تمام سرکاری دفاتر، بلدیاتی کونسلز، اور دیگر سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ، پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے بھی 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن چیف مارکیٹ آپریشن نے جاری کیا۔

یاد رہے کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب بلوچستان کے علاقے چاغی میں ایٹمی دھماکوں کے ذریعے دیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس دن کو پاکستان میں ’یوم تکبیر‘ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں