بھارت نے جنگ بندی میں امریکی کردار ماننے سے انکار کر دیا

10:08 AM, 20 May, 2025

نئی دہلی: بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ بندی میں امریکہ یا صدر ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ بندی صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی فیصلے سے ہوئی۔

پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وکرم مسری نے کہا کہ "صدر ٹرمپ نے نہ ہم سے اجازت لی اور نہ ہی ان سے کوئی رابطہ ہوا۔ وہ خود ہی بیچ میں آئے اور دعوے کرنے لگے کہ جنگ بندی انہوں نے کروائی، جو درست نہیں۔"

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کئی بار دعویٰ کر چکے ہیں کہ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرانے میں کردار ادا کیا، لیکن بھارتی اہلکار نے ان تمام دعوؤں کو مسترد کر دیا۔ وکرم مسری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی ایک روایتی جنگی صورتحال تھی، اور کہیں سے بھی ایٹمی حملے کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔

جب پارلیمانی کمیٹی نے پوچھا کہ جھڑپ کے دوران کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوئے، تو سیکرٹری خارجہ نے قومی سلامتی کا حوالہ دے کر جواب دینے سے انکار کر دیا۔

مزیدخبریں