وفاقی کابینہ کا اجلاس آج سہ پہر وزیر اعظم کی صدارت میں ہوگا

09:46 AM, 20 May, 2025

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں معرکۂ حق میں کامیابی پر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا اور ملک کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔اس کے علاوہ  اجلاس میں آئندہ مالی سال  کے بجٹ پر بھی ابتدائی مشاورت ہوگی، جس میں ممکنہ اقدامات اور حکومتی پالیسیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

مزیدخبریں