سندھ حکومت کا کفایت شعاری مشن: 1524 سرکاری گاڑیاں کھڑی کرنے کا حکم

12:55 PM, 20 Mar, 2026

کراچی : سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری نے صوبائی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لیے بڑا ایکشن لیتے ہوئے مختلف محکموں کے زیرِ استعمال 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
 وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے مطابق، 47 سے زائد سرکاری محکموں کی مجموعی طور پر 2,837 گاڑیوں کا آڈٹ کیا گیا، جس میں سے 1,524 گاڑیاں فوری طور پر واپس لینے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس سخت فیصلے کی زد میں محکمہ صحت، خزانہ، اسکول ایجوکیشن، انرجی اور اینٹی کرپشن جیسے بڑے محکمے بھی آئے ہیں، جہاں گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال پایا گیا۔
 حکومت کا مقصد پیٹرول، مرمت اور دیکھ بھال کی مد میں ہونے والے کروڑوں روپے کے اخراجات کو بچا کر انہیں عوامی فلاحی منصوبوں پر منتقل کرنا ہے۔

مزیدخبریں