یومِ پاکستان پر نیا جوش: ملی نغمہ ’’میری مٹی، میری جان‘‘ کا ٹیزر آؤٹ

11:55 AM, 20 Mar, 2026

اسلام آباد: یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کے جذبات کی ترجمانی کے لیے ایک نیا شاہکار تیار کر لیا گیا۔ نیا ملی نغمہ ’’میری مٹی، میری جان، پاکستان زندہ باد‘‘ اپنے طاقتور بولوں اور مسحور کن موسیقی کے ساتھ ریلیز کے لیے تیار ہے، جس کی پہلی جھلک (ٹیزر) نے آج انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔
 یہ نغمہ محض موسیقی نہیں بلکہ پاکستان کی مٹی سے وابستگی کا ایک ایسا عہد ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکن کو گرماتا ہے۔ٹیزر میں وطن کی حفاظت کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کو نہایت جذباتی انداز میں فلمایا گیا ہے، جو شہداء کی عظمت کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔
 یہ نغمہ ایک ایسے وقت میں قوم کے سامنے آ رہا ہے جب ملک بھر میں یومِ پاکستان اور عید الفطر کی دوہری خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔

  

مزیدخبریں